مدینہ منورہ کی تاریخی مسجد جو خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ کے نام سے منسوب ہے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی ﷺ کے قریب واقع ‘مسجدِ ابوبکر صدیقؓ’ تاریخِ اسلام کا ایک ایسا انمول اور بابرکت اثاثہ ہے جو خلیفہ اول، یارِ غار سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کے نامِ نامی سے منسوب ہے۔
عہدِ رسالت میں یہ مبارک مقام ایک کھلا میدان تھا جہاں نبی کریم ﷺ عیدین کی نمازیں ادا فرمایا کرتے تھے اور آپ ﷺ کے وصال کے بعد خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ نے بھی اپنے دورِ خلافت میں اسی جگہ نمازِ عید پڑھائی، جس کی وجہ سے یہ مقام ہمیشہ کے لیے ان کے نام سے یادگار بن گیا۔
اموی دور میں پہلی بار تعمیر ہونے والی عثمانی طرز کی اس خوبصورت مسجد کو حال ہی میں سعودی حکومت کے تاریخی مساجد کے تحفظ کے پروگرام کے تحت انتہائی شاندار انداز میں بحال کیا گیا ہے، جو آج بھی دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لیے ایمان افروز مغلظ اور گہری عقیدت کا مرکز ہے۔

WhatsApp
Get Alert