کیسکو کی 2798 آسامیوں کے بعد موٹروے پولیس بھرتیوں میں بھی جنوبی پشتونخوا کے اضلاع کو نظرانداز کر دیا گیا: پشتونخوامیپ
فارم 47 حکومت کو گیس، بجلی اور پانی کے عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں، 2 دسمبر کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں: کبیر افغان، صورت خان کاکڑ

کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری صورت خان کاکڑ نے کہا ہے فارم 47 کی حکومت کا گیس لوڈ شیڈنگ،پریشر میں کمی،بجلی کی لوڈشیڈنگ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔عوام کے مسائل، مہنگائی،بیروزگاری میں مسلسل اضافہ ہوتاجارہا ہے، حکومتی نااہلی عوام پر بوجھ بن چکی ہے، کیسکو کی 2798 کیسکوکی آسامیوں میں پشتون اضلاع کی نظر اندازی اور کوئٹہ میں انٹرویو کا طریقہ کا قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، کیسکو کی2798 کی ملازمتوں کے بعدNHAموٹروے پولیس کی آسامیوں میں بھی جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع کو نظرانداز کیا گیا۔پشتون بلوچ دو قومی صوبے میں ایک بار پھر موٹروے پولیس میں پشتون اضلاع کو نظر انداز کرتے ہوئے بدترین پشتون دشمنی پر مبنی اقدام اٹھا یا گیا ہے۔جس کی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور متنبہ کرتی ہے کہ اس طرح پشتون دشمن طرز عمل کے خلاف سخت عوامی احتجاج کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔مسلط نااہل عوام اور پشتون دشمن حکومت کے خلاف عوام کو منظم ہوکر احتجاج کرنا ہوگا اور اپنے حقوق کے لیے باہر نکلنا ہوگا۔ 2دسمبر کو خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 53ویں برسی کے جلسہ عام میں عوام سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خان شہید کی برسی کے جلسہ عام کی تیاری کے سلسلے میں کوئٹہ کے سٹی تحصیل کے پشتون آباد اول، پشتون آباد دوئم،بالا بند پشتون درہ علاقائی کمیٹی اجلاس، انجمن وطن علاقائی کمیٹی اجلاس، صادق شہید علاقائی یونٹ، اڈہ سرکی پشتون آباد، آریانہ افغان علاقائی کمیٹی اجلاس، ورو پشتون علاقائی کمیٹی کے علیحدہ علیحدہ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس سے مرکزی کمیٹی کے رکن وسابق ایم پی اے ولیم جان برکت،ضلع کوئٹہ کے آفس سیکرٹری نصیب اللہ نیازی، ضلع معاونین صاحب خان بڑیچ جبار ہمدرد،ڈاکٹر حبیب اللہ کاکڑ، حاجی رسول جان بارکزئی، باقی خان اچکزئی، غلام اولسیار، تحصیل سیکرٹری منان نصرت،سینئر معاون سیکرٹری شکور افغان، علاقائی رہنماؤں الفت خان اچکزئی، حمد اللہ، نصراللہ اچکزئی، نقیب اچکزئی، عبدالعلی اچکزئی نے بھی خطاب کیا۔
