ملک میں پہلی بار نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم کا ابتدائی خاکہ سامنے آگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر ، صحافی شہزاد اقبال کا باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ نئے صوبے لسانی بنیاد پر نہیں بلکہ انتظامی بنیاد پر بنائے جائیں گے، صوبائی اسمبلی، وزیراعلیٰ اور کابینہ بھی ہوگی، منتخب حکومت کی جگہ کسی بااختیار میئریا ایڈمنسٹریٹر کو انتظامی اختیارات دینے کی تجویز نہیں ہے۔
جیو نیوز پر انہوں نے اپنے پروگرام میں خبر دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی ریفرنڈم کی مخالفت کے بعد بھی معاملات تیزی سے ریفرنڈم کی طرف بڑھتے نظر آرہے ہیں، بلاول بھٹو نے حکومت کو ریفرنڈم کرانے کی کوشش سے باز رہنے کا پیغام دیا تھا، اور ریفرنڈم کی صورت میں خطرے کی گھنٹیاں بجانے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔
آج جو آپ کو خبر دے رہا ہوں اس میں واضح ہوتا ہے کہ بلاول بھٹو کی تنبیہ کے باوجود ریاست اور حکومت نے ہر صورت ریفرنڈم کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جو کہ بہت جلد ہوگا۔

معاملے باخبراہم ذرائع نے ہم سے خصوصی گفتگو میں پہلی بار ریفرنڈم اور نئے صوبوں کے قیام کا ابتدائی خاکہ پیش کیا ہے۔ نئے صوبوں کیلئے ریفرنڈم بہت جلد پورے ملک میں ہوگا۔ ریفرنڈم نتائج کی گنتی صوبائی سطح پر الگ الگ ہوگی جبکہ فیصلہ اکثریتی رائے سے ہوگا، یفرنڈم سے معلوم ہوگا کہ کس صوبے میں کون سے اضلاع یا شہر نئے انتظامی صوبوں کے حق میں ہیں۔
نئے صوبے لسانی بنیاد پر نہیں بلکہ انتظامی بنیاد پر بنائے جائیں گے، یہ صرف انتظامی یونٹس کی بات نہیں ہے، بلکہ مکمل انتظامی صوبے ہوں گے، ہر صوبے کی اپنی صوبائی اسمبلی، وزیراعلیٰ اور کابینہ ہوگی، وزیراعلیٰ ہی صوبے کا چیف ایگزیکٹو رہے گا، منتخب حکومت کی جگہ کسی بااختیار میئریا ایڈمنسٹریٹر کو انتظامی اختیارات دینے کی تجویز نہیں ہے۔
نئے صوبوں کا مطالبہ چاروں صوبوں میں ایک مقبول مطالبہ ہے، اگر کسی بھی صوبے کے ووٹرز نئے صوبوں کے قیام کی توثیق کرتے ہیں تو ان کے مینڈیٹ کو سیاسی اور اخلاقی وزن حاصل ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert