شوہر سے کبھی لڑائی نہیں ہوئی، میں لڑنے والوں میں سے نہیں ہوں: نبیحہ علی خان

کراچی (قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا انفلوئنسر نبیحہ علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی شوہر حارث سے آج تک لڑائی نہیں ہوئی ہے۔
نجی نیوز چینل کے شو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نبیحہ علی خان نے کہا کہ میری اور حارث کی کبھی لڑائی نہیں ہوئی، ہم دونوں نے کبھی ایک دوسرے کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی، اگر سامنے سے شوہر کچھ بول بھی دیتے ہیں تو میں خاموش ہو جاتی ہوں، کیونکہ میں لڑنے والوں میں سے ہوں ہی نہیں۔
نبیحہ علی خان نے دعویٰ کیا کہ میں سامنے سے جواب نہیں دیتی، کیونکہ میرا جواب دینے کا انداز بہت خطرناک ہے، میں بولتی ہی نہیں ہوں، میں صرف ٹی وی پر بولتی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ حارث سے ایسی لڑائی کبھی نہیں ہوئی جس میں ہم دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ بدتمیزی کی ہو، یہ تو سوشل میڈیا صارفین پتا نہیں کہاں سے یہ باتیں لے آتے ہیں، اور کہاں کی بات کو کہاں جوڑ دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک میں کسی چیز کی تصدیق نہ کروں یا میں خود آ کر کوئی ویڈیو نہ بناؤں، تب تک آپ لوگ یہ کام کر ہی نہیں سکتے۔
