بلوچستان گرینڈ الائنس کے گرفتار سرکاری ملازمین رہا، رہنماں نے رہائی کو احتجاجی تحریک کی کامیابی قرار دے دیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گرینڈ الائنس کے احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے سرکاری ملازمین کو رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے بعد ملازمین اور گرینڈ الائنس کے رہنماں نے اس پیش رفت کو اپنی پرامن احتجاجی جدوجہد کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔
گرینڈ الائنس کے رہنماں کا کہنا تھا کہ ان کی احتجاجی تحریک اپنے جائز مطالبات کے حصول کے لیے جاری ہے اور گرفتار ملازمین کی رہائی اس جدوجہد کی ایک اہم کامیابی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ تنظیم اپنے دیگر مطالبات کی منظوری تک احتجاجی تحریک جاری رکھے گی اور سرکاری ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر آئینی اور جمہوری راستہ اختیار کیا جائے گا۔
