لاہور میں سکول ٹیچر کے شوہر کی 3 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کے نواحی علاقے رائیونڈ میں اسکول ٹیچر کے شوہر نے مبینہ طور پر 3 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا . پولیس کے مطابق سندر روڈ پر واقع کالے دا کوٹ گاؤں میں ایک شخص کی دو بیٹیاں قریبی سرکاری اسکول میں پلے اور نرسری کلاس میں پڑھتی ہیں، جہاں ایک اسکول ٹیچر کے شوہر 25 سالہ سلیم نے دو کمسن بہنوں میں سے ایک تین سالہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا .

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی نے گھر جا کر والدین کو بتایا جس پر پولیس نے بچی کے طبی ملاحظے کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا . . .

متعلقہ خبریں