آن لائن ’لُڈو‘کھیلتے ہوئے شادی شدہ بھارتی لڑکی پاکستانی نوجوان پر فِدا ہو گئی ، پاکستان آنے کی کوشش کی تو کیا ہوا؟
امرتسر(قدرت روزنامہ) آن لائن لڈو گیم کھیلتے ہوئے پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہونے والی بھارتی خاتون کی پاکستان آنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مشرقی پنجاب کے شہر امرتسر کی پولیس نے ایک مشکوک خاتون کو حراست میں لیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ پاکستان جانا چاہتی ہے ۔
خاتون نے بتایا کہ وہ ریاست راجستھان سے تعلق رکھتی ہے اور دو سالہ بیٹے کی ماں ہے۔ اس کی آن لائن لڈو گیم کھیلتے ہوئے پاکستانی نوجوان علی سے دوستی ہوئی اور اسی سے ملنے واہگہ کے راستے پاکستان جانا چاہتی ہے۔خاتون نے مزید بتایا کہ اسے پاکستانی نوجوان نے کہا تھا کہ وہ کسی طرح واہگہ پہنچ جائے اس کے بعد وہ اسے پاکستان لے جائے گا۔ پولیس نے خاتون کی کہانی سن کر اس کے سسرالیوں کو اطلاع کردی جو اسے اپنے ساتھ واپس راجستھان لے گئے۔