’میرا نہیں خیال کہ شہباز شریف سے زیادہ کوئی فیلڈ مارشل سے پیار کر سکتا ہے‘
آپ کوئی ریٹائرڈ جرنیل بھی لگادیں وہ بھی ایسا نہیں کرے گا، شہباز شریف کو اپنے عہدے کا اپنی حیثیت کا احساس ہی نہیں ہے، کیوں کہ وہ اس بات کو فیل ہی نہیں کرتے؛ صحافی و تجزیہ کا عمر چیمہ کا تبصرہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صحافی و تجزیہ کار عمر چیمہ نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے طرزِ حکمرانی اور ان کے رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اندر اپنے عہدے کی اہمیت اور حیثیت کو محسوس کرنے والی حس ہی ختم ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عمر چیمہ نے شہباز شریف کی اسٹیبلشمنٹ اور عسکری قیادت کے ساتھ قربت اور ان کے کھل کر اظہارِ محبت پر بات کی، انہوں نے مزاحیہ و تنقیدی انداز میں کہا کہ جو کچھ اس وقت شہباز شریف کر رہے ہیں، وہ کوئی اور حکومت میں آ کر نہیں کر سکتا۔
ان کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ شہباز شریف سے زیادہ کوئی فیلڈ مارشل سے پیار کر سکتا ہے یا اس کا اس قدر کھل کر اظہار کر سکتا ہے، اگر آپ ان کی جگہ کسی ریٹائرڈ جرنیل کو بھی وزیراعظم بنا کر بٹھا دیں، تو وہ بھی ایسا کھل کر اظہار نہیں کرے گا جیسا کہ شہباز شریف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
میرا نہیں خیال کے شہباز شریف سے زیادہ کوئی فیلڈ مارشل سے " پیار " کر سکتا ہے شہباز شریف کو اپنے عہدے کا اپنی حیثیت کا احساس ہی نہیں ہے وہ اس بات کو فیل ہی نہیں کرتے شہباز شریف کے اندر وہ چیز ( غیرت نام کی ) یا وہ محسوس کرنیوالی حس ہی نہیں ہے ! عمر چیمہ ۔۔ pic.twitter.com/VLYYtkwtRo
— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) July 24, 2026
عمر چیمہ نے زور دے کر کہا کہ وزیراعظم کو اپنے منصب کی نزاکت کا اندازہ ہی نہیں ہے، وہ یہ فیل کرنا ہی چھوڑ چکے ہیں کہ ایک جمہوری ملک کے وزیراعظم کا وقار کیا ہوتا ہے، ان کے بقول یہی وجہ ہے کہ وہ ایسی صورتحال میں بھی خاموش اور مطمئن رہتے ہیں جہاں کوئی دوسرا رہنما کبھی سمجھوتہ نہ کرتا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے صحافی نے کہا کہ جس طرح فیلڈ مارشل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس لنچ پر چلے گئے، اگر شہباز شریف کی جگہ کوئی اور وزیراعظم ہوتا تو کیا وہ اس طرح کی صورتحال یا رویے کو کبھی برداشت کرتا؟ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ کوئی اور وزیراعظم اسے قبول کرتا، لیکن شہباز شریف کے اندر وہ محسوس کرنے والی حس ہی موجود نہیں ہے جو ان باتوں کو محسوس کرے۔
