ہرنائی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانہ کی عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ہرنائی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانہ کی عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو ہرنائی کے علاقے سنجاوی روڈ ڈیلکو نہ پولیس تھانہ کی عمارت کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا دھماکے کے وقت پولیس تھانہ میں پولیس اہلکار موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے مزید کارروائی کررہی ہے۔ ہرنائی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو دھماکے سے اڑادیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو ہرنائی کے پہاڑی علاقے پان غر میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو دھماکے سے اڑادیا جس کے باعث علاقے میں پی ٹی سی ایل اور ڈی ایس ایل انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
