وحدت کالونی کیس میں اہم پیش رفت آفتاب قبل ضمانت پر رہا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وحدت کالونی میں چار بچوں، ان کی والدہ اور بعد ازاں ان کے والد کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم آفتاب جبل کو عدالت سے ضمانت پر رہا کردیا
یاد رہے کہ وحدت کالونی میں ایک باپ نے اپنے چار بچوں کو بیوی سمیت قتل کرکے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی تھی جنہوں نے ویڈیو پیغام میں اپنے اپنے بچوں اور بیوی کے قتل کا ذمہ دار ٹی وی آرٹسٹ اور سرکاری ملازم آفتاب جبل کو قراردیا تھا جس پر آفتاب جبل کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں گزشتہ دنوں ضمانت پر رہاکردیا گیا ۔۔
