ہرنائی میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور دھماکے سے تباہ، لینڈ لائن فون اور انٹرنیٹ سروس معطل

ہرنائی (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں نامعلوم افراد نے ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو دھماکے سے تباہ کردیا۔

ہرنائی کے پہاڑی علاقے پان غر میں نامعلوم افراد نے ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا، جس سے علاقے میں لینڈ لائن فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے ڈیلکونہ پولیس تھانے کی عمارت کو بھی دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت ڈیلکونہ پولیس تھانے میں کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔

WhatsApp
Get Alert