سعودیہ کی بحیرۂ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ کیلئے عالمی اتحاد بنانے کی کوششیں، متعدد ممالک سے رابطے


ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے بحیرۂ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے عالمی اتحاد بنانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
خبرایجنسی کے مطابق حوثیوں کے حملوں کے بعد سعودی عرب کے بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے متعدد ممالک سے رابطے جاری ہیں ۔ اتحاد کی تشکیل کیلئے سعودی عرب کی درجنوں ممالک سے بات چیت جاری ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس معاملے سے باخبر دو ذرائع نے بتایا ہے کہ مجوزہ اتحاد کی حتمی ساخت ابھی طے نہیں ہوئی۔
ادھر یمنی وزیر اطلاعات کا دعویٰ ہے کہ حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ کا باب المندب میں ٹول ٹیکس لینے کا منصوبہ ہے۔
یمنی وزیر اطلاعات کے مطابق یہ کوشش خطرناک پیش رفت ہے،حوثی باب المندب کو دہشت گرد سرگرمیوں کی مالی معاونت کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یمن کی حوثی تنظیم انصاراللہ نے سعودی عرب کی بحری ناکا بندی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انصاراللہ نے سعودی عرب کے 2 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا تھا۔
بعد ازاں سعودی اتحادی افوا ج نے یمن کے الحدیدہ گورنریٹ میں حوثی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،حوثیوں سے منسلک فوجی اہداف پر کارروائی کی۔

WhatsApp
Get Alert