عبدالحکیم کاکڑمرحوم ایک نہایت دیاندار ،فرض شناس ،باکردار اور محب وطن عدالتی افسر تھے جن کی پیشہ وارانہ ساکھ ہرقسم کے داغ سے پاک اور بے مثال تھی، چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل

کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمدکامران خان ملاخیل کی زیر صدارت جمعہ کو عدالت عالیہ بلوچستان کے معزز جج صاحبان کی کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں چیف جسٹس اور معزز جج صاحبان نے اس امر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ(مرحوم) کو ولی خان کراسنگ کے قریب ایک مسلح حملے میں اسوقت شہید کردیا گیا جب وہ اپنے سرکاری فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں کوئٹہ سے مستونگ جارہے تھے عبدالحکیم کاکڑمرحوم ایک نہایت دیاندار ،فرض شناس ،باکردار اور محب وطن عدالتی افسر تھے جن کی پیشہ وارانہ ساکھ ہرقسم کے داغ سے پاک اور بے مثال تھی انہوں نے اپنی پوری عملی زندگی کے دوران غیر متزلزل دیانت ، بے لوث وابستگی ،انتھک محنت اور بے مثال جرات کے ساتھ انصاف کی فراہمی کے مقدس فریضے کی انجام دہی کی دوران منصبی فرائض اپنی جان کا عظیم ترین نذرانہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے فرض شناسی ، جرات اورایثار کی ایک درخشاں مثال قائم کی اور راہ خدمت میں شہادت کا عظیم مرتبہ حاصل کیا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور معزز جج صاحبان نے اس افسوسناک واقعہ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق علی لاشاری کے زخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہارکیا اور انکی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعاکی گئی اور اس اندوہناک سانحے میں سیشن جج کے بہادر گن مین شہید محمد زمان کوا پنے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے بہادری ،وفاداری اور فرض شناسی کی لازوال مثال قائم کرنے پر عدلیہ انکی خدمات اورایثار کو انتہائی قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہے کہ وہ شہید محمد زمان کے درجات بلند فرمائے اورانہیںجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اورانکے اہل خانہ کو صبر جمیل عطافرمائے۔

WhatsApp
Get Alert