کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بادلوں کے برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں آج دوپہر یا شام میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے، اور سمندری ہوائیں 8کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
