بلاول بھٹو کی ایل اے31 میں پی پی کارکن مشتاق شاہ کے قتل کی مذمت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایل اے31 میں پی پی کارکن مشتاق شاہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلے چوہدری لطیف اکبر پر حملہ پھر کارکن مشتاق شاہ کی شہادت سے ن لیگ کی نیت واضح ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دھاندلی کر کے مسلم لیگ ن کا جیتنا عوام کا ریاست پر اعتماد ختم کر دے گا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ گولی، لاٹھی اور زور زبردستی سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے عوام کے ووٹ پر ڈاکا مار رہی ہے۔
واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے مظفر آباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں کے لیے پولنگ جاری ہے۔

WhatsApp
Get Alert