چاغی میں کوئٹہ جانے والے کانوائے پر مسلح افراد کا حملہ، ڈی ایس پی ارباب علی لاشاری سمیت 3 اہلکار زخمی

چاغی (قدرت روزنامہ)ضلع چاغی کے علاقے چارسر میں کوئٹہ جانے والے پولیس کانوائے پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی ارباب علی لاشاری سمیت تین پولیس اہلکار معمولی زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے دوران ڈی ایس پی ارباب علی لاشاری کی گاڑی کے شیشے پر گولی لگی، جس سے شیشہ ٹوٹ گیا۔ ٹوٹے ہوئے شیشے کے ٹکڑے لگنے سے ڈی ایس پی ارباب علی لاشاری اور دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد پولیس کانوائے کو سخت سکیورٹی میں اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
