امریکی اسلحہ ذخائر میں کمی، میزائلوں کی پیداوار بڑھانے کیلیے معاہدہ

امریکہ (قدرت روزنامہ)امریکی اسلحہ ذخائر پر دباؤ آنے پر پینٹاگون نے پیٹریاٹ اور تھاڈ میزائلوں کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق پینٹاگون نے لاک ہیڈمارٹن اور نارتھروپ گرومن کیساتھ پیٹریاٹ اور تھاڈ میزائلوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کا معاہدہ کیا ہے۔

پیٹریاٹ پی اے سی 3 انٹرسیپٹرز کی پیداواری صلاحیت 3گنا بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جب کہ تھاڈ انٹرسیپٹر سسٹم کی پیداواری صلاحیت 4گنا بڑھانے کا منصوبہ ہے۔

مشرق وسطیٰ اور یوکرین جنگ کے باعث امریکی میزائل ذخائر دباؤ کا شکار ہیں۔ یوکرین کو بیلسٹک میزائلوں کے دفاع کیلئے پیٹریاٹ سسٹم کی مسلسل ضرورت ہے۔ معاہدے کے تحت پی اےسی 3راکٹ موٹرز کیلئے دوسرا پیداواری ذریعہ قائم کیا جائے گا۔

امریکی فوج نے گزشتہ ہفتے لاک ہیڈ مارٹن کو 58.6ارب ڈالر تک کا پیٹریاک میزائل معاہدہ دیا تھا۔

WhatsApp
Get Alert