بلوچستان کے تمام سرکاری اسکولوں میں ہفتہ کی چھٹی ختم، نیا شیڈول نافذ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں ہفتہ وار تعطیلات کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اب صوبے کے تمام سرکاری اسکول پیر سے ہفتہ تک معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، جبکہ ہفتہ وار تعطیل صرف اتوار کے روز ہوگی۔محکمہ تعلیم کے مطابق نیا شیڈول فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور تمام ضلعی تعلیمی افسران اور اسکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

WhatsApp
Get Alert