سیاحت بڑھ گئی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی مری میں ریسکیو آپریشن میں سول اداروں اور فوج کی کاوشوں کی تعریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے مری میں ریسکیو آپریشن میں سول اداروں اور فوج کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاحت بڑھ گئی ہے، انفراسٹرکچر کئی دہائیاں پیچھے ہے،نئے ہوٹلز کی تعمیر کے ساتھ پرانے سٹرکچر کو بہتر کرنا لازمی ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی رہنماوں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے سے ترجمانوں کو آگاہ کیا۔ شوکت ترین نے بتایاکہ مہنگائی میں مسلسل کمی آرہی ہے۔اجلاس میں سانحہ مری پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایاگیاکہ ایک لاکھ 64 ہزار گاڑیاں مری

میں داخل ہوئیں۔ وزیر اعظم نے استفار کیاکہ کیا بروقت اقدامات سے سانحہ مری کو روکا جا سکتا تھا؟۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء ضلعی انتظامیہ کے حق میں بول پڑے۔ وفاقی زیر داخلہ نے کہاکہ پوری صورتحال کے دوران انتظامیہ اور پولیس نے بہترین کام کیا، شام پانچ بجے ہی مری جانے والے راستے بند کردئیے تھے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ حالات پولیس کے کنٹرول سے باہر تھے، رینجرز طلب کرنا پڑی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ موجودہ دور میں سیاحت ایک نئی حقیقت ہے، سیاحت بڑھ گئی ہے، انفراسٹرکچر کئی دہائیاں پیچھے ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئے ہوٹلز کی تعمیر کے ساتھ پرانے سٹرکچر کو بہتر کرنا لازمی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بڑھتے ہوئے سیاحوں کو معیاری رہائش کی فراہمی ایک چیلنج ہے۔وزیراعظم نے ریسکیو آپریشن میں سول اداروں اور فوج کی کاوشوں کی تعریف کی۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

3 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

4 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

4 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

4 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

4 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

4 hours ago