مقدس سرزمین پر ہونے والا معاہدہ علاقائی امن کی ضمانت بنے گا، قومی کرکٹرشاہد آفریدی

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے پاکستان ، ترکیہ اور سعودی عرب کو مکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
سوشل ویب سائٹ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا یہ صرف خوشی کی بات نہیں بلکہ خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے ایک بہت بڑا اور تاریخی سنگ میل ہے ۔انشاءاللہ مقدس سرزمین پر ہونے والا یہ معاہدہ علاقاہی امن کی ضمانت بننے گا اور مستقبل میں اس معاہدے میں مزید ممالک کی شمولیت بھی ہوگی ۔ ۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد
