مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: بلوچستان حکومت کا 8 تا 10 اگست سرکاری عمارتوں اور شاہراہوں پر پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے پرچم لہرانے کی ہدایت

سرکاری عمارتوں کو سبز اور سرخ روشنیوں سے روشن کیا جائے گا م


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) حکومت بلوچستان کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ایس اینڈ جی اے ڈی) کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے تاریخی ‘مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے’ کی یاد میں خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں صوبے بھر میں آئندہ تین روز یعنی 8 اگست (ہفتہ) سے 10 اگست 2026 (پیر) تک تینوں برادر ممالک کے قومی پرچم سرکاری عمارتوں، اہم شاہراہوں اور دیگر مقررہ عوامی مقامات پر نمایاں طور پر لہرانے اور برانڈنگ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، اس معاہدے کی خوشی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تمام سرکاری عمارتوں، بشمول خودمختار اور نیم خودمختار اداروں اور منسلک محکموں کی عمارتوں کو رات کے اوقات میں سبز اور سرخ روشنیوں (متبادل عمارتوں کی بنیاد پر) سے روشن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert