عمران خان پاکستان کے مقبول ترین سیاستدان بن گئے، ٹویٹر پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 40لاکھ سے تجاوز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ، عمران خان ٹویٹر پر پاکستان کے مقبول ترین سیاستدان بن چکے ہیں ، ان کے فالوورز کی تعداد سیاستدانوں میں سب سے زیادہ ہے . نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق عمران خان کے ٹویٹر پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 40لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے .

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 2013 کے انتخابات میں پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا میں حکومت بنائی تھی جبکہ سال 2018 میں خیبرپختونخوا کے ساتھ ساتھ وفاق اور پنجاب میں بھی حکومت بنائی . خیبرپختونخوا کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا کہ عوام نے کسی حکومت کو دوسری مرتبہ چنا ہو . پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا . غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر کی 45 میں سے 25 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی . . .

متعلقہ خبریں