اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی رات شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Rain-wind/thundershowers with gusty winds are expected at a few places in Islamabad, Rawalpindi, Murree, Galiyat and surrounding areas during the next 1–3 hours.#WeatherAlert #PakistanWeather #IslamabadWeather #Rawalpindi #Murree #RainAlert #Thunderstorm #Thundershowers #PMD pic.twitter.com/dgvfFT7V9p
— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) August 11, 2026
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، مری، گوجرانوالہ، لاہور اور قصور میں چند مقامات پر تیز گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں آئندہ تین روز بالائی اور وسطی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ کئی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں آئندہ دنوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے جبکہ بعض اوقات تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی کہیں کہیں بارش اور گرج چمک متوقع ہے، جبکہ پنجاب کے بعض علاقوں میں بھی بارش کے امکانات موجود ہیں۔ ملک کے جنوبی اور میدانی علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کی توقع ہے۔
