قلعہ عبداللہ، گلستان کے علاقے سیگی میں گاڑی پر فائرنگ سے 2 لڑکیاں جاں بحق، ماں باپ اور بچی زخمی


دکاقلعہ عبداللہ (قدرت روزنامہ)تحصیل گلستان کے علاقے سیگی میں گزشتہ شب کراچی کی رہائشی فیملی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو لڑکیاں جاں بحق جبکہ ماں، باپ اور ایک کمسن بچی شدید زخمی ہو گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مقامی دکاندار اور گاڑی میں سوار فیملی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس پر دکاندار نے فائرنگ کی۔گاڑی بھگانے پر بازار کے چوکیداروں نے بھی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس سے دو لڑکیاں موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ماں باپ اور ایک کمسن بچی شدید زخمی ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی کے شناختی کارڈز پر کراچی اور اسلام آباد کے ایڈریس درج ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert