سندھ میں رواں ماہ مون سون بارشوں کا امکان نہیں: محکمہ موسمیات


کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ میں رواں ماہ بارشوں کا امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ آج ساحلی علاقوں اور ضلع تھرپارکر میں کہیں کہیں بونداباندی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آئندہ 3 روز میں مطلع زیادہ تر ابرآلود ، موسم مرطوب رہ سکتا ہے جب کہ صبح اور رات کے اوقات میں کہیں کہیں بونداباندی کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں ماہ اگست بغیر بارش کے خشک گزر سکتا ہے،کوئی بھی مون سون سسٹم اگست میں سندھ پر اثرانداز ہوتا نظر نہیں آرہا۔

WhatsApp
Get Alert