کوئٹہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت، شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی

کئی علاقے ہفتوں سے پانی سے محروم، عوام ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر واسا اور حکومت پانی کی فراہمی یقینی بنائیں، ٹینکر مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے کئی علاقے ہفتوں سے پانی کی فراہمی سے محروم ہیں، جس کے باعث لوگ ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں۔شہریوں کے مطابق واٹر سپلائی سکیمیں عملی طور پر ناکام ہو چکی ہیں اور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیںہم دن رات پانی کے انتظار میں رہتے ہیں، لیکن نلکوں میں پانی نہیں آتا، مجبوراً مہنگے داموں ٹینکر خریدنا پڑتا ہے، ایک مقامی رہائشی نے بتایاپانی کی قلت کے باعث تعلیمی اداروں، اسپتالوں اور بازاروں میں بھی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ عوامی اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال سنگین بحران کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔شہریوں نے حکومت بلوچستان اور واٹر اینڈ سینیٹیشن اتھارٹی (واسا) سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ٹینکر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

WhatsApp
Get Alert