نواز شریف اور عمران خان کے معاملات کو ایک جیسا قرار دینا درست نہیں، فیاض الحسن چوہان

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے اسد عمر اچھے بھلے پڑھے لکھے اور حد سے زیادہ سمجھدار ہو کر بھی اتنی بے تُکی اور بے ڈھنگی باتیں کیوں کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پراپنے بیان میں انہوں نے کہا نواز شریف کی ضمانت ہوئی تھی تب جا کر عدالت نے اُنہیں باہر جانے کی اجازت آپکی اور میری حکومت کی خصوصی سفارش پرخوشوع وخضوع کے ساتھ دی تھی اور بانی تحریک انصاف اِس وقت قیدی ہیں اور پریزن رولز 197 اور 397کے مطابق اور آئین کی دفعہ 4 اور 25کے مطابق اُن کا علاج کسی قسم کی بھی شدید اور خطرناک بیماری کی صورت میں جیلر کی تحریری اجازت اور آئی جی جیلخانہ جات کی منظوری کے بعد ہوم ڈیپارٹمنٹ صرف اور صرف سرکاری ہسپتال میں بھیج سکتا ہے۔ شاید آپ اور فواد چوہدری نے پارٹی نہ چھوڑی ہوتی تو یقینناً پارٹی،بانی تحریکِ انصاف اور علیمہ باجی کو یہ مشورہ ضرور دیتے کہ ’’جائزاین آر او‘‘ لے ہی رہے ہو اور ’’حلال ڈیل‘‘ کرہی رہے ہو تو چج کے ساتھ لو۔

WhatsApp
Get Alert