عدالتی فیصلے کے خلاف حکومتی نظرثانی اپیل قابل مذمت ہے، خواہ مخواہ لڑائی بڑھانے سے ملک اور اداروں کا نقصان ہوگا، فواد چودھری

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومتی نظرثانی کی اپیل انتہائی قابل مذمت ہے، اس فیصلے کا مقصد سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنا اور پاکستان میں سیاسی فضاء کو کشیدہ کرنا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا عمران خان کا علاج ان کا بنیادی حق ہے اس کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنا غیردانشمندانہ اور غیر سیاسسی عمل ہے، حکومت سیاسی طور پر insecure مشیروں سے جان چھڑائے اور پاکستان کو نارملائز کرے اس ضمن میں سیاسی قیدیوں کو ریلیز ملنا پہلی بنیادی شرط ہے۔
فواد چودھری نے مزید کہا تحریک انصاف اب درست سمت میں آگے بڑہ رہی ہے، امید ہے نون لیگ اور پیپلز پارٹی مفاہمت کا راستہ اختیار کریں گی خواہ مخواہ لڑائی بڑھانے کا فائدہ کچھ تنخواہ دار صحافیوں اور سیاستدانوں کا ہو سکتا ہے لیکن ملک، اداروں اور سب سے بڑھ کر پاکستان کا سراسر نقصان ہے۔
