وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے طارق متین اور شہباز گل کیخلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کردیا

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے طارق متین اور شہباز گل کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔دعویٰ پنجاب ڈیفیمیشن ایکٹ 2024 کے سیکشن 11 کے تحت دائر کیا گیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مبینہ ہتک آمیز مواد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔دعویٰ میں ہتک آمیز مواد ہٹانے، نقصانات اور دیگر قانونی ریلیف کی استدعا کی گئی ہے۔
طارق متین کو صحافی اور میڈیا شخصیت کے طور پر جبکہ شہباز گل کو پبلک فگر اور میڈیا شخصیت کے طور پر دعوے میں فریق بنایا گیا ہے۔
عظمیٰ زاہد بخاری نے مقدمے میں اپنی ساکھ، دیانت اور پیشہ ورانہ حیثیت کو اہم قرار دیا ہے۔
