امریکی ڈالر 279 روپے کی سطح پر! غیر ملکی کرنسی کے نئے ریٹس سامنے آگئے

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں غیر ملکی کرنسیوں کے اوپن مارکیٹ ریٹس جاری کردیئے گئے جہاں امریکی ڈالر کی قیمت فروخت 278.75 روپے تک پہنچ گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ 380.94 روپے اور یورو 324.71 روپے میں فروخت ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 278.10 روپے میں خریدا جبکہ اس کی فروخت قیمت 278.75 روپے رہی۔

برطانوی پاؤنڈ کی خرید قیمت 375.27 روپے اور فروخت قیمت 380.94 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ یورو 320.91 روپے میں خریدا اور 324.71 روپے میں فروخت ہوا۔

آسٹریلوی ڈالر کی خرید قیمت 194.65 روپے جبکہ فروخت قیمت 198.35 روپے رہی۔ کینیڈین ڈالر 198.25 روپے میں خریدا اور 202.75 روپے میں فروخت ہوا۔

چینی یوآن کی اوپن مارکیٹ میں خرید قیمت 38.20 روپے اور فروخت قیمت 38.95 روپے رہی۔ جاپانی ین 1.7339 روپے میں خریدا جبکہ 1.8337 روپے میں فروخت ہوا۔

سعودی ریال کی قیمت خرید 74.05 روپے اور فروخت قیمت 74.70 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ متحدہ عرب امارات کے درہم کی خرید قیمت 76.15 روپے اور فروخت قیمت 77.15 روپے رہی۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی بینک خرید قیمت 277.50 روپے جبکہ بینک فروخت قیمت 278.00 روپے رہی۔

انٹربینک میں یورو کی بینک خرید قیمت 321.38 روپے اور فروخت قیمت 321.96 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ 375.67 روپے میں خریدا اور 376.35 روپے میں فروخت ہوا۔

آسٹریلوی ڈالر کی انٹربینک خرید قیمت 196.26 روپے اور فروخت قیمت 196.61 روپے جبکہ کینیڈین ڈالر کی خرید قیمت 196.26 روپے اور فروخت قیمت 196.61 روپے رہی۔

چینی یوآن کی خرید قیمت 41.15 روپے اور فروخت قیمت 41.23 روپے، ڈینش کرون کی خرید قیمت 42.97 روپے اور فروخت قیمت 43.04 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ہانگ کانگ ڈالر 35.38 روپے میں خریدا اور 35.45 روپے میں فروخت ہوا جبکہ جاپانی ین کی خرید قیمت 1.7408 روپے اور فروخت قیمت 1.7439 روپے رہی۔

سعودی ریال کی انٹربینک خرید قیمت 73.93 روپے اور فروخت قیمت 74.07 روپے جبکہ سنگاپور ڈالر کی خرید قیمت 217.22 روپے اور فروخت قیمت 217.61 روپے رہی۔

WhatsApp
Get Alert