یو اے ای میں ٹرک ڈرائیور کو ذرا سی غفلت پر 45 ہزار درہم جرمانہ بھرنا پڑ گیا

راس الخیمہ(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں ٹرک ڈرائیور کو ذرا سی غفلت پر 45 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنادی گئی ، ٹرک ڈرائیور اور اس کی کمپنی کو ان کے پڑوس میں واقعی نجی ادارے کے دفتر کو نقصان پہنچانے پر جرمانہ کیا گیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق یو اے ای کی ریاست راس الخیمہ کی سول کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ سیوریج ٹرک ڈرائیور اور اس کی ٹھیکیدار کمپنی ان کے ساتھ والی ایک پرائیویٹ کمپنی کی سہولت کو نقصان پہنچانے پر 45,000 درہم جرمانہ ادا کرنے کے پابند ہیں کیوں کہ ٹرک ڈرائیور سے ٹینک بھرنے کے لیے پانی کی نلی چلتی رہ گئی جس کی وجہ سے پڑوسی دفتر میں پانی بھر گیا اور نجی کمپنی کی املاک کو نقصان پہنچا۔
تفتیش کے دوران مدعی نے بتایا کہ ڈرائیور نے پانی کا ایک ٹینک بھرا جو ایک ٹھیکیدار کمپنی سے تعلق رکھتی تھا لیکن سیوریج ٹرک ڈرائیور نے ٹینکر بھر جانے کے بعد بھی پانی کی نلی بند نہیں کی ، پانی کے دباؤ کی وجہ سے نلی ٹینکر سے پھسل گئی اور مدعی کے دفاتر میں گھس گئی ، جس سے پورا کمرہ ڈوب گیا اور دفتر میں موجود الیکٹریکل و الیکٹرانک آلات تباہ ہو گئے جب کہ دیگر سامان ، مشینوں اور فرنیچر کو بھی نقصان پہنچا جس کی مالیت 35 ہزار 770 درہم تھی۔

عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ مدعی کو مادی اور اخلاقی نقصانات کے لیے معاوضہ جرمانہ اور فیصلے کی تاریخ سے 6 فیصد کی شرح سے تاخیری سود ادا کرنا ہوگا۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے اماراتی ریاست عجمان میں ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے تین سالہ بچے سکول بس میں ہی پھنس گیا ، چار گھنٹے تک منی بس میں پھنسے رہنے والے اس بچے کی دم گھُٹنے سے موت واقع ہو گئی ، پولیس کی تفتیش کے دوران پتا چلا کہ صبح بچے کو جب بس میں سوار کیا گیا تو تھوڑی دیر بعد اسے نیند آ گئی ، سکول آنے پر بس میں سے باقی سارے بچے اُتار لیے گئے تاہم یہ بچہ اندر ہی سوتا رہا ، سکول میں لنچ ٹائم کا الارم بجا تو بس سپروائزر کو احساس ہوا کہ بچے کا بیگ موجود نہیں تھا ، اس نے بس میں جا کر چیک کیا تو بچہ بے سُدھ حالت میں پڑا تھا جسے فوری طور پر امینہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
تاہم ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کا کہ بچہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار چکا تھا ، ننھے بچے کی وفات پر اس کے والدین گہرے صدمے میں ہیں ، پولیس نے سنگین غفلت کے اس معاملے پر سکول کے ڈائریکٹر، بس کے سپروائزر اور ڈرائیور کو گرفتار کر کے ان کے خلاف بچے کی موت کا ذمہ ہونے کا مقدمہ درج کر لیا جب کہ پولیس کی جانب سے بدنصیب بچے کے والدین سے گہرے دُکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔

Recent Posts

کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کی سپریم کورٹ کو تجاویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چھ جج کے خط کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی…

11 mins ago

پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کو جھوٹ…

20 mins ago

جو جج پرفارم نہیں کر رہا اسے نکال کر باہر پھینک دینا چاہیے، جسٹس منصور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا…

27 mins ago

ارشدشریف قتل کیس؛ حامد میر کا جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلیے عدالت سے رجوع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینئر صحافی حامد میر نے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے…

37 mins ago

وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے عالمی تعاون، ترقی…

48 mins ago

تحریک انصاف شوق سے فوجی قیادت سے مذاکرات کرے، سعد رفیق، گورنر راج کا اشارہ

علی امین نے وفاق پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو پھر گورنر راج کا…

59 mins ago