پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو عوامی تحریک آگے بڑھائیں گے، حافظ نعیم الرحمٰن

لاہور(قدرت روزنامہ)امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی ختم نہ کی گئی تو عوامی تحریک آگے بڑھائیں گے۔

لاہور میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ جب جماعت اسلامی کا لانگ مارچ شروع ہو گا تو وہ 3 دن میں ختم نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے لاہور، کراچی اور پشاور میں دھرنے چھٹے روز میں داخل ہو گئے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert