نوشکی، نامعلوم مسلح افراد نے دکان میں گھس کر ہندو تاجر راکیش کو قتل کر دیا

نوشکی(قدرت روزنامہ)نوشکی کے بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک دکان کے اندر داخل ہو کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں نوجوان ہندو تاجر راکیش موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور واقعے کے فورا بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرا میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ واقعے کی وجوہات فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
