عمران خان 15 ستمبر سے پہلے ہسپتال میں ہوں گے، حامد میر کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور حکمران اتحاد کے مستقبل کے حوالے سے چند انتہائی اہم اور سنسنی خیز پیشگوئیاں کردیں، ان کا کہنا ہے کہ اس وقت عمران خان کو ماہر ڈاکٹرز کی توجہ چاہیے، ہوسکتا ہے کوئی عدالتی فیصلہ آجائے، اگر فیصلے میں تاخیر بھی ہوئی تو حکومت کو 27 ستمبر کے لانگ مارچ سے پہلے انہیں ہسپتال لانا پڑے گا۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان 15 ستمبر سے پہلے پہلے جیل سے باہر ہسپتال میں ہوں گے اور کسی عدالتی فیصلے کے نتیجے میں وہ ہسپتال سے بنی گالہ بھی منتقل ہو سکتے ہیں، اس وقت عمران خان کو ماہر ترین ڈاکٹرز کی فوری اور مسلسل توجہ کی ضرورت ہے، اگر عدالتی فیصلے میں کچھ تاخیر بھی ہوئی تو حکومت کو پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ سے پہلے ہر صورت انہیں ہسپتال لانا ہی پڑے گا۔
عمران خان 15 ستمبر سے پہلے پہلے ہسپتال میں ہونگے، سینئر صحافی حامد میر کی پیشگوئی۔۔َ!!
اس وقت عمران خان کوماہرڈاکٹرزکی توجہ چاہیے،ہوسکتاہےکوئی عدالتی فیصلہ آجائے،اگرفیصلےمیں تاخیربھی ہوئی توحکومت کو 27 ستمبر کے لانگ مارچ سے پہلے انہیں ہاسپٹل لانا پڑےگا،حامدمیر@HamidMirPAK pic.twitter.com/eTOdBetuvq— Ali Tanoli (@alitanoli889) August 22, 2026
انہوں نے عمران خان کے بیرونِ ملک علاج سے متعلق قیاس آرائیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر بالفرض عدالت کی جانب سے عمران خان کو علاج کی غرض سے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دے بھی دی جائے، تو ان کی ذاتی رائے کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی صورت پاکستان سے باہر نہیں جائیں گے اور ملک میں ہی رہ کر علاج کو ترجیح دیں گے اور تمام مقدمات کا بھی سامنا کریں گے۔
موجودہ حکمران اتحاد اور پیپلز پارٹی کی سیاسی حکمتِ عملی پر بات کرتے ہوئے سینئر صحافی نے بڑا انکشاف کیا کہ بلاول بھٹو زرداری کوئی ایسا بڑا سیاسی قدم اٹھانے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں پیپلزپارٹی حکومتی اتحاد سے الگ ہو کر اپوزیشن کیمپ میں چلی جائے گی، اس فیصلے کے لیے بلاول بھٹو کو کچھ سیاسی و انتظامی قیمت ادا کرنا پڑے گی اور وہ اس کے لیے جیل جانے کو بھی تیار ہیں، جب کہ صدر مملکت آصف علی زرداری بھی حالات کے پیشِ نظر ایوانِ صدر چھوڑنے کے لیے ذہنی طور پر مکمل طور پر تیار ہو چکے ہیں۔
