سپریم کورٹ احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کی ذمہ دار ن لیگ ہے، سہیل آفریدی

بونیر (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز، سابق وزیراعلیٰ نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے عدالت کے واضح احکامات کے باوجود عمران خان کا صحیح طریقے سے علاج نہیں ہونے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بونیر میں اسٹریٹ موومنٹ اور عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت، سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد اور 27 ستمبر کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کیا اور کہا کہ میں اسٹیبلشمنٹ پر سب سے ذیادہ تنقید کرتا تھا لیکن سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود پنجاب کی جعلی وزیراعلیٰ ان چوروں، ان لٹیروں، ڈاکوؤں اور وہ جو روتا تھا اور لندن بھاگ گیا اور کہتا تھا کہ ’مجھے کیوں نکالا‘ انہوں نے عمران خان کا علاج نہیں ہونے دیا۔
میں اسٹیبلشمنٹ پر سب سے ذیادہ تنقید کرتا تھا لیکن سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود پنجاب کی جعلی وزیر اعلیٰ ان چوروں، ان لٹیروں، ڈاکوؤں اور وہ جو روتا تھا اور لندن بھاگ گیا اور کہتا تھا کہ ’مجھے کیوں نکالا‘ نے عمران خان کا علاج نہیں ہونے دیا، سہیل آفریدی pic.twitter.com/9FgM9Yi2Pn
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) August 23, 2026
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاوہ نہ تو اس ملک کی عزت کوئی بحال کر سکتا ہے اور نہ ہی اداروں کا وقار واپس لا سکتا ہے، اگر ملک اور اداروں کی حقیقی عزت چاہتے ہو تو عمران خان کو بلا تاخیر اور فوری طور پر رہا کیا جائے، کیوں کہ عمران خان کے علاوہ نہ اداروں کی عزت کو کوئی بحال کر سکتا ہے نہ ہی پاکستان کی عزت کوئی بحال کرسکتا ہے، اگر عزت چاہتے ہو تو عمران خان کو فوری رہا کیا جائے۔
پی ٹی آئی کی 27 ستمبر کی تحریک پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے متنبہ کیا کہ تمام لوگ 27 ستمبر سے پہلے دن رات حجروں اور مسجدوں میں بیٹھ کر سوچ لیں، کیونکہ 27 ستمبر کے بعد کسی کو سوچنے کا موقع نہیں ملے گا، اس دن 40 لاکھ لوگ اپنا مقدمہ لڑنے کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے اور اس بار کوئی خالی ہاتھ واپس نہیں آئے گا، ہم گولی یا بندوق سے ڈرنے والے نہیں، اب ہمارے سامنے صرف دو ہی راستے ہیں جن میں حقیقی آزادی یا شہادت شامل ہے، اس کے علاوہ تیسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔
