پروف آف لائف سرٹیفکیٹ دوبارہ حاصل کرنے کا طریقہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ دوبارہ حاصل کرنے کا طریقہ بتا دیا ہے۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ پروف آف لائف سرٹیفکیٹ ایک ماہ بعد یا 6 ماہ بعد دوبارہ طلب کیا جائے، تو ہر بار پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے تصدیق کا عمل مکمل کریں۔ ہر بار تصدیق کا عمل مکمل ہونے پر نیا پروف آف لائف سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا اور سرٹیفکیٹ خودکار طریقے سے پنشن فراہم کرنے والے متعلقہ ادارے کو جمع کرا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پنشنرز کے لیے ’پروف آف لائف سرٹیفکیٹ‘ کا افتتاح کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنشنرز کے لیے نیا نظام بڑی سہولت ہے، نئے بائیو میٹرک اور چہرے کا تصدیقی نظام انسانیت کی خدمت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کہ اس اقدام پر وزیر خزانہ، چیئرمین نادرا، سیکریٹری خزانہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ نئے نظام سے پنشنرز کے بینکوں کے چکر ختم ہوجائیں گے، اس سے بزرگوں اور معذوروں کو آسانی ہوگی۔

WhatsApp
Get Alert