مالی سال کے پہلے ماہ 76 کروڑ30 لاکھ ڈالر کے غیرملکی قرضے لیے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دوطرفہ اور کثیرالجہتی قرضوں کی کم وصولی کے باوجود پاکستان نے مالی سال 2026-27 کے پہلے ماہ جولائی 2026 میں مجموعی طور پر 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے غیر ملکی قرضے اور گرانٹس حاصل کیے۔
گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ میں یہ رقم 69 کروڑ 45 لاکھ ڈالر تھی۔ ملک نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس (NPC) کے ذریعے روایتی اور اسلامی دونوں طریقوں سے غیر ملکی رقوم کے حصول میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
