ن لیگی مقامی قیادت کا افتخار گیلانی کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ، ابصار عالم کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آزاد جموں و کشمیر میں پیدا ہونے والا سیاسی بحران شدید ترین رخ اختیار کرگیا جہاں مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کی جانب سے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم نامزد کیے جانے پر پارٹی کی مقامی قیادت میں بغاوت کے آثار نمایاں ہوگئے۔ اس حوالے سے اینکرپرسن اور تجزیہ کار ابصار عالم نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے اسلام آباد کے بند کمرے میں کیے گئے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ایک غیر منتخب اور عام انتخابات میں شکست خوردہ شخص کو آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنا کر مسلط کرنے کے فیصلے پر اپنے شدید ترین اختلاف کا اظہار کیا ہے اور بیرسٹر افتخار گیلانی کو قائدِ ایوان کے انتخاب میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کشمیر بُحران شدید ہو گیا۔
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر کا غیرمُنتخب ممبر افتخار گیلانی کو وزیر اعظم بناکر کشمیر پر مُسلط کرنے کے فیصلے پر واضح اختلافگیلانی کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ !!!!
— Absar Alam (@AbsarAlamHaider) August 27, 2026
واضح رہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی میں قائدِ ایوان یعنی وزیراعظم کا انتخاب 28 اگست کو ہونا ہے، تاہم ن لیگ کی مقامی قیادت کے اس اعلان اور ڈٹ جانے سے مرکزی قیادت کے لیے 27 اگست کی شام تک اسمبلی میں مطلوبہ عددی اکثریت پوری کرنا ایک بڑا سیاسی اور آئینی چیلنج بن چکا ہے۔
