بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر کوئٹہ میں 28واں دفاعی جائزہ اجلاس، اہم فیصلے


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کی مجموعی صورتحال سے متعلق کوئٹہ میں 2روزہ 28 واں دفاعی جائزہ اجلاس کا انعقاد
وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی اور کور کمانڈرکوئٹہ نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی
اجلاس میں صوبائی و وفاقی اداروں کی مشترکہ کوششوں اور صوبے کیلئے مزید اقدامات کرنے پرغور کیا گیا
بلوچستان کے درخشندہ مستقبل، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوام کی فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ
اجلاس کے دوران صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت اہم علاقوں میں مرحلہ وار سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا

28 ویں دفاعی و جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ؛
یہ اجلاس باقاعدگی سےہورہا ہے جس سے صوبے میں امن و استحکام کیلئے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں
ہر تین ہفتوں بعد ہونے والے اجلاس کا مقصد سابقہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینا اور صوبے میں امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
اجلاس میں وفاقی و صوبائی اداروں اور محکموں کے علاوہ سیکیورٹی فورسز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی
رواں ماہ فتنہ الہندستان کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا گیا

WhatsApp
Get Alert