بارکھان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے موبائل ٹاور کی مشینری کو نذر آتش کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بارکھان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے موبائل ٹاور کی مشینری کو نذر آتش کردیا تفصیلات کے مطابق بارکھان کے علاقے عیشانی بستی اللہ داد جلالانی میں نامعلوم افراد نے نجی موبائل کمپنی کے ٹاور کی مشینری کو آگ لگادی جس سے سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔
