امریکی خاتون فوجی افسر نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کر لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی فوج (US Army) کی ایک غیر مسلم خاتون افسر نے اسلام کی عالمگیر سچائی، امن اور حقانیت سے متاثر ہو کر کلمہ شہادت پڑھا اور دائرہ اسلام میں داخل ہو گئیں۔
اس ایمان افروز سفر میں ان کے ایک مسلمان فوجی ساتھی (Fellow Soldier) نے اہم ترین کردار ادا کیا، جن کے حسنِ اخلاق، اسلامی طرزِ زندگی اور مخلصانہ رہنمائی نے خاتون افسر کے دل میں اسلام کی محبت پیدا کی۔
فوجی وردی میں ملبوس خاتون اہلکار کا اپنے مسلم ساتھی کی مدد سے کلمہ پڑھنا اور دینِ اسلام کو گلے لگانا اس بات کی زندہ مثال ہے کہ سچا ایمان سرحدوں، نسلوں اور پیشوں کی تفریق سے بالاتر ہو کر ہر تڑپتے دل کو سکون کا راستہ دکھاتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert