بلوچستان میں دہشت گردوں کے پاس نیٹو کا اسلحہ موجود ہے، سیکیورٹی فورسز کا خون سستا نہیں، باغات اور املاک سے فائرنگ ہوئی تو مالکان کو سہولت کار سمجھ کر ایکشن لیں گے ‘ میر سرفراز بگٹی

بلوچستان پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ، دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں قیامِ امن کے لیے پولیس کو بااختیار بنایا جا رہا ہے اور فورس کے مورال کو بلند کرنے کے لیے ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی لائی جا رہی ہے اور آئی ٹی و سیف سٹی پراجیکٹ کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی کی نجی املاک یا باغات سے سیکیورٹی فورسز یا عوام پر حملہ ہوا تو انہیں معصوم شہری نہیں بلکہ دہشتگردوں کا سہولت کار سمجھا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسی املاک کو تباہ کر دیں گے یا وہاں کے لوگوں کو کیمپوں میں منتقل کر دیں گے کیونکہ ہمارے جوانوں کا خون سستا نہیں ہے۔
وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ ریاست جنگ سے نہیں تھکی، یہ محض پروپیگنڈا ہے، صرف ایک سال کے دوران 1000 سے زائد ہارڈ کور دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ‘را’ کی فنڈنگ سے جنگ لڑی جا رہی ہے اور ان دہشتگردوں کے پاس وہ جدید اسلحہ ہے جو نیٹو فورسز افغانستان میں چھوڑ کر گئی تھیں۔
امن و امان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ان کی تنخواہوں کو دیگر فائٹنگ فورسز کے برابر لایا جا رہا ہے۔ کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ کے ذریعے 40 سے 50 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لیے آئی جی آفس میں جدید شکایتی نظام فعال کر دیا گیا ہے۔
حالیہ بھرتیوں اور میرٹ کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ان کی پالیسی صرف ‘میرٹ، میرٹ اور میرٹ’ ہے۔ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تحصیلداروں کی حالیہ بھرتیوں میں سامنے آنے والی شکایات پر انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے جو 7 سے 10 دن میں رپورٹ دے گی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ چاہے انہیں سیاسی نقصان اٹھانا پڑے یا وہ الیکشن ہار جائیں، میرٹ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
وزیر اعلیٰ نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بلوچستان میں بدامنی کے پیچھے براہ راست بھارتی ایجنسی ‘را’ (RAW) کا ہاتھ ہے اور اس حوالے سے عالمی برادری کو دستاویزی ثبوت (ڈوزیئرز) فراہم کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے دہشتگردوں کے سہولت کاروں، خاص طور پر مستونگ کے باغات اور ہائی ویز کے اطراف میں پناہ دینے والوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کسی بھی صورت اپنی رٹ پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم گوریلا جنگ کے ہتھکنڈوں سے بخوبی واقف ہیں اور ریاست تھکی نہیں ہے، ہم ہر اس انچ کا دفاع کریں گے جہاں دہشتگرد ریاست کی عملداری کو چیلنج کرنے کی کوشش کریں گے۔
سرکاری بھرتیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ ان کی حکومت کی پالیسی صرف اور صرف میرٹ ہے۔ پبلک سروس کمیشن ہو یا کوئی اور ادارہ، کسی بھی سطح پر سفارش یا اقربا پروری کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ مقبول فیصلوں کے بجائے درست اور میرٹ پر مبنی فیصلے کریں گے، چاہے اس کے لیے انہیں اپنا سیاسی سرمایہ ہی کیوں نہ قربان کرنا پڑے۔

WhatsApp
Get Alert