مستونگ، منگچر شہر میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ڈاکووں کی فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی

مستونگ (قدرت روزنامہ)منگچر شہر میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر نامعلوم ڈاکووں نے ایک ٹو ڈی کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چکل ہارون کا رہائشی عبدالغنی ولد محمد ابراہیم لہڑی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔واقعے کے فورا بعد زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ فائرنگ کے اس دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات اور ڈکیتی کی تفتیش جاری ہے۔

WhatsApp
Get Alert