کوئٹہ میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن، 63 پمپس سیل، 72 افراد گرفتار


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر آبادی والے علاقوں میں قائم غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے سخت کریک ڈان کرتے ہوئے 63 منی پیٹرول پمپس سیل جبکہ 72 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا کارروائیاں پشتون آباد، جوائنٹ روڈ، سرکی روڈ، فقیر محمد روڈ، میہانگی روڈ، کاسی روڈ، عالموں چوک، ایئرپورٹ روڈ، نوحصار کلی، سمنگلی، خروٹ آباد سمیت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔آپریشن اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد امیر حمزہ، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک کیپٹن (ر) کبیر مزاری اور اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی ٹیموں نے کیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق حالیہ پشین اسٹاپ واقعے کے بعد آبادی والے علاقوں میں قائم منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی مزید تیز کردی گئی ہے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور آتشزدگی کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے آبادی والے علاقوں میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے اور عوامی تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔منی پیٹرول پمپ مالکان نے میڈیا کو بتایا کہ اس کاروائی سے متعلقہ پولیس تھانہ منتلی میں اضافے کے ایک دو روز میں دوبارہ تمام پمپ کھل جائینگے۔

WhatsApp
Get Alert