پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر چند پیسوں کی کمی کا اعلان کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 58 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں می کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 2 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 371 روپے 44 پیسے ہوگئی۔ نئی قیمتیں 29 اگست تک کیلئے مقرر کی گئی۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
