بجلی کی مجموعی صلاحیت 49 ہزار میگاواٹ، استعمال 22 ہزار، پھر لوڈشیڈنگ کیوں؟ حافظ نعیم الرحمان

لاہور (قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے جب ملک میں بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 49 ہزار میگاواٹ ہے اور استعمال صرف 20 سے 22 ہزار میگاواٹ ہے تو پھر 4 ہزار میگاواٹ شارٹ فال کے کیا معنی ہیں؟
سماجی رابطےکی ویب سائٹ’’ایکس‘‘ پر اپنےبیان میں انہوں نے کہا اگر شارٹ فال ہے تو پھر آئی پی پیز کو سیکڑوں ارب سالانہ کی کیپسٹی پیمنٹ کس بات کی ہورہی ہے؟ واضح رہےکہ کیپیسٹی پیمنٹ سے مراد وہ رقم ہے جو بجلی نہ بنانے کی مد میں حکومت عوام کے جیبوں سے نکال کر آئی پی پیز کو ادا کرتی ہے۔ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، جو حکومت کی نااہلی اور بیڈ گورننس کا شاہکار ہے۔
