حکومت نے عمران خان کی صحت اور جیل کے حالات سے متعلق ” سی این این“ کے الزامات مسترد کردیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت اور جیل میں حالات سے متعلق دعوﺅں پر پاکستانی حکومت نے امریکی نشریاتی ادارے” سی این این“ کے الزامات مسترد کردیے ہیں حکومت کا کہنا ہے کہ عمران خان کو مناسب طبی سہولیات، اہل خانہ سے ملاقات، فون کالز، گھر کے پکے کھانے اور ورزش کی سہولت حاصل ہے.

پاکستانی حکومت کے مطابق تقریباً 198 ملاقاتیں اور 30 طبی معائنے کیے گئے، سابق وزیراعظمکے دونوں بیٹوں کے پاس درست نائیکوپ موجود ہیں، جو پاکستان میں داخلے کے لیے قابلِ قبول سفری دستاویز ہے حکومت نے سی این این پر زور دیا کہ آئندہ رپورٹنگ میں تصدیق شدہ جیل اور طبی ریکارڈ کو سیاسی نوعیت کے متنازع دعووں سے الگ رکھا جائے. خیال رہے کہ ”سی این این“ کی صحافی بیکی اینڈرسن نے بیرونِ ملک مقیم پی ٹی آئی رہنما کا ایک انٹرویو نشر کیا تھا، جس میں اس رہنما نے عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا صحافیبیکی اینڈرسن نے حکومتی موقف بھی اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر شیئر کر دیاہے.

WhatsApp
Get Alert