’ایک اہم وفاقی وزیر نے عمران خان کے قریبی پی ٹی آئی رہنماء سے لندن میں ملاقات کی ہے‘
یہ رہنما وہی ہیں جو صرف عمران خان نہیں بلکہ بشری بی بی کے بھی قریب ہیں اور انہیں مرشد کہہ کر پکارتے ہیں، وفاقی وزیر اس سے پہلے بھی ہواؤں کا رخ دیکھ کر ایسی ملاقات کرچکے ہیں، نعیم اشرف بٹ کا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایک اہم وفاقی وزیر کی لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے ایک کلیدی رہنماء سے خفیہ ملاقات کا دعویٰ سامنے آگیا۔ نعیم اشرف بٹ کی خبر کے مطابق لندن میں ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی رہنما ناصرف بانی پی ٹی آئی عمران خان بلکہ بشریٰ بی بی کے بھی انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں اور انہیں احتراماً ’مرشد‘ کہہ کر پکارتے ہیں، جب کہ مذکورہ وفاقی وزیر اس سے قبل بھی ہواؤں کا رخ بدلتے ہی اس قسم کی سیاسی ملاقاتیں کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ رواں سال فروری سے ہی پسِ پردہ چلنے والے ان معاملات کو مسلسل رپورٹ کیا ہے، 13 فروری کو سب سے پہلے بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی سیاسی و انتظامی امور میں متحرک ہو چکی ہیں، 9 مارچ کو معاملات کو حل کرنے کی تیسری سنجیدہ کوشش کی رپورٹ دی گئی،23 مئی پی ٹی آئی کے ایک بڑے رہنماء نے دعویٰ کیا کہ ’ساڈی گل ہو گئی اے‘ یعنی ہماری بات چیت ہو گئی ہے، 17 جون کو انکشاف کیا گیا کہ عمران خان کو رات کے وقت ہسپتال لایا گیا جہاں اہم ملاقاتیں بھی کروائی گئیں۔
دوسری ایکسکلوسیو اہم ترین خبر
ایک اہم وفاقی وزیر نے لندن میں پی ٹی ائی رہنما سے ملاقات کی ہے۔۔اور یہPTI رہنما وہی ہیں جو صرف خان صاحب نہیں بلکہ بشری بی بی کےبھی قریب ہیں اور انہیں مرشد کہہ کر پکارتےہیں۔وزیر صاحب اس سےپہلے پچھلی دفعہ بھی ہواوں کا رخ دیکھ کر ایسی ملاقات کرچکے https://t.co/i8BOu0iusL pic.twitter.com/WFVFjgqCmH— Naeem Ashraf Butt (@NaeemAshrafBut2) August 30, 2026
علاوہ ازیں نعیم اشرف بٹ نے آئندہ کے سیاسی نقشے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ 3 سے 4 اہم ٹیکنو کریٹس کو آئندہ بننے والے سیٹ اپ کے لیے باقاعدہ اپروچ کیا جا چکا ہے، ان سے مختلف وزارتوں کے بارے میں پوچھا گیا، جس پر بعض ٹیکنو کریٹس نے آمادگی ظاہر کی جبکہ کچھ نے پیش کردہ شعبے کے بجائے دیگر وزارتیں سنبھالنے کی ترجیح کا اظہار کیا، اس آنے والے سیٹ اپ کو چاہے آپ عبوری حکومت کا نام دیں یا نیشنل گورنمنٹ کہیں، حقیقت میں بات ایک ہی ہے اور پسِ پردہ تبدیلیاں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔
