سرفراز بگٹی آئینی و منتخب وزیراعلیٰ، قومی اداروں سے تعاون ان کا آئینی فرض ہے، حیات اچکزئی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سرفراز بگٹی بلوچستان کے آئینی و منتخب وزیراعلیٰ ہیں، جو آئینِ پاکستان کے تحت ریاست کے تمام ستونوں اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر صوبے میں امن و امان کی بحالی اور عوامی فلاح کے لیے کام کر رہے ہیں۔ قومی اداروں کے ساتھ آئینی و قانونی حد میں تعاون کرنا کسی کا ‘بندہ’ ہونا نہیں بلکہ ایک ذمہ دار اور سینیئر انتظامی سربراہ کا آئینی فرض ہے۔ سرفراز بگٹی اگر آئی ایس پی آر کا بندہ ہے تو یہ قابل فخر بات ہے کہ وہ ملک و ریاست کے ساتھ ہے نہ کہ نام نہاد سیاستدانوں کی طرح اغیار کے ایجنڈے پر ہے۔

تنقید کرنا ہر کسی کا سیاسی حق ہے، لیکن منفی بیانیے کے بجائے اگر بلوچستان کے عوام کی بہتری، تعلیم، صحت اور روزگار کے لیے تجاویز دی جائیں تو یہ صوبے کے مفاد میں ہوگا۔ سرفراز بگٹی کی ترجیح سیاسی الزام تراشی کے بجائے بلوچستان کا امن اور ترقی ہے، اور ان کی کارکردگی کا فیصلہ عوامی عدالت کرے گی۔ حیات خان اچکزئی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان

WhatsApp
Get Alert