سرکاری اراضی پر قبضہ، پی ٹی آئی کے ایم این اے حاجی امتیاز احمد گرفتار

منڈی بہاء الدین(قدرت روزنامہ)منڈی بہاءالدین میں پی ٹی آئی کے ایم این اے حاجی امتیاز احمد کو محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا۔ 24نیوز کے مطابق حاجی امتیاز احمد چودھری کو اینٹی کرپشن میں درج دو مقدمات میں گرفتار کیا گیا، ایم این اے پر سرکاری اراضی پر قبضہ اور بیٹے کی تاریخ پیدائش ریکارڈ میں ردوبدل کا الزام ہے۔
گرفتار ایم این اے کو 15 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا،ایم این اے کی گرفتاری اینٹی کرپشن میں درج 2024 کے دو مقدمات میں کی گئی ہے۔
